انٹرنیشنلاہم خبریں

عراق میں بم دھماکا، خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

بغداد: (ویب ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ دھماکا بغداد کی ایک مشہور مارکیٹ کے باہر سڑک پر ہوا، جس میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس واقعہ میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عراقی وزارت داخلہ کی طرف جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایک دہشتگرد حملہ تھا جس میں آئی ای ڈی کو استعمال کیا گیا، واقعے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کیا۔ اس سے قبل اس طرح کے حملے دہشتگرد تنظیم داعش کرتی رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You