خیبرپختون خواہ

عبدالکریم تورڈھیر کا کے پی اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ

عبدالکریم تورڈھیر کا کے پی اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ۔

اس موقع پر معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے کمپنی کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر کا حیات آباد پشاور میں خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ۔معاون خصوصی نے کمپنی کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔کمپنی کے حکام نے معاون خصوصی کو تمام شعبوں کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔افیشیٹنگ چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل صلاح الدین اور دیگر اہم انتظامی افسران اس موقع پر موجود تھے۔معاون خصوصی کو اس موقع پر صنعتکاری کے فروغ کی جانب حاصل کی گئی اہم کامیابیوں، درپیش چیلنجز اور صوبے میں صنعتی ترقی کو تیز کرنے کیلئے اپنانے والی حکمت عملی و اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے متعدد چیلنجز کے باوجود انفراسٹرکچر کی ترقی، سرمایہ کاری کی سہولت اور صنعتی ترقی میں اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا۔معاون خصوصی نے بریفنگ کے دوران کمپنی کی کوششوں کو سراہا اور حکومت کی جانب سے صنعتی شعبے کو مضبوط بنانے اور کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کے عزم کو دہرایا۔انھوں نے کہا کہ معاشی خوشحالی سے ہم کنار ہونے کیلئے صوبے میں صنعتی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات انتہائی ضروری ہیں جس کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے تاکہ صوبے کو اقتصادی لحاظ سے مستحکم کیا جاسکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کمپنی حکام تیاری کرکے جلد از جلد مشیر برائے خزانہ اور معاون خصوصی برائے توانائی و باقیات کیساتھ کمپنی کے مالی استحکام اور صنعتی زونز میں توانائی امور کے حل کےحوالے سے ملاقاتیں کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You