عبدالکریم تورڈھیر کا واٹر ریسورس اکاونٹیبلٹی ان پاکستان پروگرام کے تحت منعقدہ مشاورتی سیشن میں شرکت

عبدالکریم تورڈھیر کا واٹر ریسورس اکاونٹیبلٹی ان پاکستان پروگرام کے تحت منعقدہ مشاورتی سیشن میں شرکت۔
سیشن میں صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان، وزیر اعلی کے معاون خصوصی ہمایون خان، اور طفیل انجم کے علاوہ پارلیمنٹیرینز، سرکاری اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے منگل کے روز پشاور کے مقامی ہوٹل میں واٹر ریسورس اکاونٹیبلٹی ان پاکستان(WRAP)پروگرام کے تحت منعقدہ ایک مشاورتی سیشن میں شرکت کی۔سیشن میں صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان،وزیر اعلی کے معاونین خصوصی ہمایون خان اور طفیل انجم کے علاؤہ پارلیمنٹیرینز،سرکاری اداروں کے حکام اور پروگرام کے نمائندوں نے شرکت کی۔ واٹر ریسورس اکاونٹیبلٹی ان پاکستان پروگرام انٹرنیشنل واٹر منیجمنٹ انسٹی ٹیوٹ جو کہ ترقی پذیر ممالک میں اراضیات اور پانی کے پائدار استعال کیلئے کام کرتا ہے کیساتھ ایک مشترکہ پارٹنر کے طور پر پاکستان میں کام کرتا ہے اور مزکورہ منصوبے کو دولت مشترکہ اور ڈویلپمنٹ آفیس یوکے ایڈ کا مالی تعاون حاصل ہے۔ مذکورہ پروگرام ملک اور صوبے میں واٹر گورننس کو بہتر کرنے،ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات اور ماحولیاتی پائداری کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ مزید برآں اس پروگرام کے تحت ملک و صوبے میں پانی کے ذرایع کو منظم طور استعمال میں لانے کیلئے گورننس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کرنا ہے۔سیشن سے حکومتی نمائندوں ،واٹر ریسورس اکاونٹیبلٹی ان پاکستان پروگرام کے نمائندوں اور دیگر ماہرین نے اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا اور پانی کے بے جا ضیا کو روکنے کیلئے بہتر گورننس اور ایک بہتر ومفید انتظام کے تحت اسکے استعمال کیلئے اپنی آرا اور تجاویز پیش کیں۔سیشن میں (WRAP) پروگرام کی کوششوں اور اقدامات کے حوالے سے بھی شرکا کو آگہی دی گئی۔سیشن کے دوران معاون خصوصی نے بھی پانی جیسے قدرتی نعمت کے منظم استعمال اور مستقبل کیلئے اس کو محفوظ بنانے کیلئے تدابیر اور اقدامات کے حوالے سے تجاویز دیں۔



