اہم خبریںسندھ

عام انتخابات میں ن لیگ کا سندھ سے صفایا ہوجائے گا۔سعید غنی

عام انتخابات میں ن لیگ کا سندھ سے صفایا ہوجائے گا۔سعید غنی

پیپلزپارٹی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتے گی کراچی میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے۔سابق صوبائی وزیر و رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق صوبائی وزیر اور رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا سندھ سے صفایا ہو جائے گا جبکہ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں جیتے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا ہے کہ جو لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں وہ ہمارے پرانے ساتھی ہیں، لیاری سے شاہ جہاں بلوچ مسلم لیگ ن سے پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، وہ 2013 سے 2018 تک پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی تھے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ جہاں بلوچ ناراض ہو کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے تھے اور وہ صدر مسلم لیگ ن ضلع جنوبی تھے.رپورٹس کے مطابق  سعید غنی نے کہا کہ اکبر یوسفزئی اور عابد سومرو نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، ان کا بھی مشکور ہوں، پرانے دوستوں کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات کی گہما گہمی ہے، مخالف سیاسی جماعتوں کو یقین ہے کہ پیپلز پارٹی کو تنہا نہیں ہرا سکتے، وہ ہمیں ہرانے کے لیے مل رہے ہیں اور یہی ہماری جیت ہے۔سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں، پیپلز پارٹی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتے گی، کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے۔سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے کس بنیاد پر فہمیدہ مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی، وہ 26 کروڑ روپے کی ڈیفالٹر ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You