انٹرنیشنلاہم خبریں

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری دیدی

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری دیدی۔

منکی پاکس کیخلاف ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو 4 ہفتوں کے فرق سے 2 خوراکوں میں دی جا سکے گی۔خبر ایجنسی

جرمن(نمائندہ ریاض احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی۔خبر ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین ایم وی اے، بی این کی منظوری دی ہے اور  منکی پاکس کی ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو 4 ہفتوں کے فرق سے 2 خوراکوں میں دی جا سکے گی۔خبر ایجنسی کا بتانا ہےکہ منظور شدہ ویکسین وائرس کے خلاف ایک خوراک کے بعد 76 فیصد اور 2 خوراکوں کے بعد 82 فیصد مؤثر ہے۔واضح رہےکہ عالمی ادارہ برائے صحت منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے چکا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق منکی پاکس 121 ممالک میں پھیل چُکا ہے، رواں سال 500 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10فیصد تک ہو سکتی ہے۔پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جو مختلف ممالک سے سفر کرکے آنے والوں میں پائے گئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You