سندھ

عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کے خلاف قانونی تقاضے پورے کیے۔

عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کے خلاف قانونی تقاضے پورے کیے۔

بغیر کارروائی نہ کرنے کا حکم
یہ معاملہ رہائشی آبادی میں کمرشل سرگرمی کا ہے، پولیس یہاں کیا کررہی ہے۔عدالت کا سوال

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کے خلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ رہائشی آبادی میں کمرشل سرگرمی کا ہے، پولیس یہاں کیا کررہی ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا پولیس ایس بی سی اے حکام کے ساتھ کلینک سیل کرنے بھی آئی تھی، خدشہ ہے کلینک دوبارہ سیل کردیا جائے گا۔بعد ازاں عدالت نے ثمینہ علوی کی جانب سے دائر درخواست نمٹادی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You