اہم خبریںپاکستان

طیبہ گل کا سابق ڈی جی نیب کے خلاف ہتک عزت کا کیس قابل سماعت قرار

طیبہ گل کا سابق ڈی جی نیب کے خلاف ہتک عزت کا کیس قابل سماعت قرار۔

شہزاد سلیم کی جانب سے میڈیا پر ہتک آمیز الزامات لگانے پر طیبہ گل نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والی طیبہ گل کا سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کے خلاف ہتک عزت کا فوجداری کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔شہزاد سلیم کی جانب سے میڈیا پر ہتک آمیز الزامات لگانے پر طیبہ گل نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ایس ایس پی کی رپورٹ میں  شہزادسلیم کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کا ثبوت نہیں ملا۔وکیل صفائی  نے عدالت میں بتایا کہ  شہزادسلیم نے میڈیا پر ادا کیےگئے الفاظ کی تردید نہیں کی، شہزادسلیم نے الزامات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا قراردیا لیکن تردید نہیں کی۔عدالت  نے کہا کہ ایس ایس پی رپورٹ میں  بھی شہزادسلیم نے طیبہ گل کے خلاف اپنے بیان کی تردید نہیں کی گئی لہٰذا بادی النظر میں شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کی دفعات کے تحت کیس بنتا ہے۔بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نےطیبہ گل کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے  اور  15فروری کو سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You