انٹرنیشنلاہم خبریں

طالبان نے وعدے توکیے مگر پورے نہیں کئے : امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے وعدے کئے مگر پورے نہیں کئے، طالبان کو ان کے وعدوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے دو سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو برس میں تقریباً 34 ہزار افغان شہریوں کو خصوصی امیگرنٹ ویزے جاری کیے گئے ہیں ، اگست 2021 سے اب تک 1.9 بلین ڈالر افغان عوام کی امداد کے لیے عطیہ کئے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شراکت داروں کے ساتھ وعدوں کی تکمیل پر پیشرفت جاری ہے۔

یاد رہے کہ طالبان حکام نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد 15 اگست 2021 کو افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You