
ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ پیل مرزا میں ایک روزہ کرونا ویکسین کا کیمپ لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ پیل مرزا میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کی خصوصی ہدایت پر بنیادی مرکز صحت میں کرونا ویکسین کا کیمپ لگایا گیا۔جس میں ڈاکٹر کاہنات کنول اور جناب یاسر مرزا کی زیر نگرانی کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی ٹیکوں کی ویکسین کی گئی۔جس میں تقریباً چار سو سے زیادہ لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔یاد رہیےکے اس بنیادی مرکز صحت پر یہ چوتھاکرونا ویکسین کا کیمپ لگایا جا رہا ہیں۔اس کے بعد 20.7.2021 کو ڈونگی گاؤں اور 31 7 2021 کو کوٹ دھمیک گاؤں میں کرونا ویکسین لگایا جائے گا تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ فاہدہ حاصل کر سکے۔
سوہاوہ۔(عثمان کیانی+ مشرف کیانی )



