سندھ

صوبہ سندھ کے پینشنرز و فیملیز کا بڑا اعلان

صوبہ سندھ کے پینشنرز و فیملیز کا بڑا اعلان

صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پینشنرز اور انکی فیملی نے بڑا اعلان کردیا ھے۔ ان پینشنرز اور انکی فیملیز کا مجموعہ لاکھوں ووٹ پر محیط ھے۔ سندھ بھر کے تمام پینشنرز اور انکی فیملیز نے کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی سے فون پر بات کرتے ھوئے بتایا کہ چالیس سال سے زائد سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اقتدار پر برجمان رہی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایم کیو ایم اور سندھ گورنمنٹ پی پی پی اقتدار کے مزے لوٹتی رہی ہیں نہ تو سندھ حکومت نے اپنے پینشنرز ملحوظِ خاطر رکھا اور نہ ہی لوکل گورنمنٹ میں ایم کیو ایم نے پینشنرز کے جائز حقوق دیئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سندھ حکومت نے تاحال گروپ انشورنس کی ادائیگی کا سلسلہ شروع نہیں کیا مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ھے اور ھماری جائز رقوم اپنے انتخابات پر لگائی جارہی ہیں۔ سندھ بھر کے پینشنرز نے کہا ھے کہ اسی ہفتے اگر پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ میں پانچ فیصد کو بڑھاکر پچاس فیصد نہ کیا تو ھمارے ووٹ انہیں کبھی بھی میسر نہیں آسکیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ ھم پینشنرز اس مہنگائی میں شدید متاثر ھورھے ہیں جن کا اثر براہ راست ھماری فیملی کو بھی ھورہا ھے اسی لیئے ھماری فیملیز نے بھی عہد کیا ھے کہ جب تک سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ ہماری پینشن میں مزید پچاس فیصد اضافہ اور گروپ انشورنس کی ادائیگی نہیں کرتے تو ھم بھی ان کا مکمل اپنے ووٹ سے بائیکاٹ کرکے دکھائیں گے دیہی علاقوں اور شہری علاقوں کے مضافاتی علاقے سے مکمل پاکستان پیپلز پارٹی کا موجودہ اور آنے والے انتخابات کا مکمل ووٹ نہ دیکر بائیکاٹ رکھیں گے اور اسی طرح شہری پی پی پی سمیت ایم کیو ایم کا موجودہ اور آنے والے انتخابات کا ووٹ نہ دیکر بائیکاٹ کریں گے۔ اگر ان دونوں سیاسی جمہوری جماعتوں کو قائم رہنا ھے تو صوبے بھر کے پنشنرز کے جائز حقوق کا احترام کرتے ھوئے فی الفور احکامات جاری کرنے چاہئیں ۔۔۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You