اہم خبریںپاکستان

صدر کا چیک پوسٹ حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت، خوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم۔

صدر کا چیک پوسٹ حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت، خوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم۔

دہشتگرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔آصف علی زرداری

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں 16 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں شہید جوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے ملک سے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔صدر پاکستان کا کہنا تھا دہشتگرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں، دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You