اہم خبریںپاکستان

صدر پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنیوالے شخص پر مقدمہ درج

صدر پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنیوالے شخص پر مقدمہ درج۔

ملزم نے صدر زرداری کی سالگرہ پر نازیبا الفاظ استعمال کیے، روکنے پر ایک کارکن کو زخمی کردیا۔پولیس

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حافظ آباد میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں عدالت کے حکم پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پیپلزپارٹی حافظ آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور بار کے سابق صدر محمد ارشد ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ماسٹر ثاقب صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر راجہ چوک میں بیٹھا تھا جہاں پر ذوالفقار علی بٹ دکاندار نے آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ بولے، جب ثاقب نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم نے اسے پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کردیا۔اس پر عدالت میں پی پی پی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے رٹ پیٹیشن دائر کی گئی۔  عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You