اہم خبریںپاکستان

صدر مملکت کا وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارووائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے، دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہارکیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You