اہم خبریںپاکستان

صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو ’نشانِ پاکستان‘سے نواز دیا

صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو ’نشانِ پاکستان‘سے نواز دیا۔

یاد رہے کہ پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان دیے جانے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پرنس رحیم آغا خان کو ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا گیا ہے۔پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان دیے جانے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔پرنس رحیم آغا خان قابل تجدید توانائی، مائیکرو فنانس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے منصوبوں کا جائزہ لینے، سرکاری حکام اورآغا خان ڈیولپمنٹ نیٹورک کے عہدیداروں کے علاوہ اسماعیلی برادری کے دیگر  رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔نشانِ پاکستان حاصل کرنے پر پرنس رحیم نے کہا کہ انہیں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک، اپنے ساتھیوں، عملے اور دیگر بہت سے رضاکاروں کی جانب سے یہ اعزاز قبول کرنے پر بے حدفخر ہے، انہوں نے خودکو نشان پاکستان سے نوازے جانے پر صدر پاکستان اور حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You