اہم خبریںپنجاب

صدرمملکت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلان پر پنجاب کی جیلوں سے 28 قیدی رہا

صدرمملکت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلان پر پنجاب کی جیلوں سے 28 قیدی رہا۔

جبکہ 2 ہزار 3 سو 67 قیدیوں کی سزمیں کمی کر دی گئی ہے۔

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدرمملکت  آصف زرداری اوروزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز کے اعلان پر پنجاب کی جیلوں سے  28 قیدی رہا کردیے گئے جبکہ  2ہزار3سو 67 قیدیوں کی سزمیں کمی کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا میں کمی کا اطلاق زنا، دہشتگردی، ڈکیتی، اغوا، جاسوسی، بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے سوائے دیگر جرائم کے قیدیوں پر ہوا،سزا میں کمی پانے والے قیدیوں میں  65 سال سے زائد عمر کے افراد اور خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں، ان کے نام شا مل ہیں۔خیال رہے کہ  یوم پاکستان اور رمضان المبارک کےمبارک مہینے کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعلیٰ پنجاب  نے قیدیوں کی سزا میں 90، 90  دن  کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You