پنجاب

صادق آباد پولیس نے گمشدہ بزرگ خاتون کو تلاش کرکے ورثاء سے ملوا دیا

صادق آباد پولیس نے گمشدہ بزرگ خاتون کو تلاش کرکے ورثاء سے ملوا دیا،

سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گمشدہ خاتون کو جلدازجلد تلاش کرنے کا حکم دیا تھا،

پولیس نے گمشدگی کی اطلاع پر فوری ریسپانڈ کیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لائی گئی،

اس حوالے سے وائرلیس کنٹرول سے معلومات کی ترسیل، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لائے گئے،

ایس پی راول سعد ارشد کی براہ راست نگرانی میں پولیس نے انتھک کاوشوں سے گمشدہ خاتون کو تلاش کرکے بحفاطت انکے گھر پہنچایا،

خاتون کی فیملی نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا،

ورثا کے مطابق انکی والدہ کا ذہنی توازن درست نہیں، وہ قبل ازیں بھی ایک دفعہ گھر سے جاکر راستہ بھول گئیں تھیں،

شہریوں کی جان و مال کا تحفط اولین ترجیح ہے جسے ہمیشہ یقینی بنائیں گے، ایس پی راول سعد ارشد

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You