سندھ

شہید بینظیر آباد رینج 20 مارچ 2025 ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد پرویز احمد چانڈیو کی جانب

شہید بینظیر آباد رینج 20 مارچ 2025 ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد پرویز احمد چانڈیو کی جانب سے 21 رمضان یوم شھادت حضرت علی علیۀالسلام کے موقع پر احکامات جاری* *
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)
21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر ایس بی اے رینج میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، فول پروف حفاظتی اقدامات، مساجد امام بارگاہوں پر اضافی نفری کی تعیناتی اور مذہبی رواداری و بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لئے۔ ڈی آئی جی پی شھید بینظیرآباد پرویز احمد چانڈیو نے ایس بی اے رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز کو احکامات جاری کردیئے۔ سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بنائے جانے کے حوالے سے امام بارگاہوں پر پولیس ڈپلائمنٹ سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کو قبل از وقت مکمل کیا جائے۔
امام بارگاہ، مساجد و مزارات پر پولیس کی نفری کی تعیناتی میں اِضافہ کیا جائے۔ مختلف علاقوں سے برآمد ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کو تمام ایس ایس پیز اپنی نگرانی میں یقینی بنائیں • شہریوں کی جان و مال کے تحفظ مذہبی رواہ داری و بھائی چارے کے فروغ اور قانون کی بالا دستی کے لئے جامع اور مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے – ایس بی اے رینج کے تمام ایس ایس پیز اپنے اپنے اضلاع کے داخلے و خارجی راستوں بین الصوبائی داخلی و خارجی مقامات پر پہلے سے موجود چیک پوائینٹس اوراہم مقامات پر ناکہ بندی و نگرانی اور سرچنگ کے امور کو مزید سخت کریں اور ہائی ویز پر اسنیپ چیکنگ اور مشتبہ و مشکوک گاڑیوں کی مکمل طور پر نگرانی کی جائے اسنیپ چیکنگ موبائیل و موٹر سائیکل گشت، پکٹنگ، سمیت مجموعی امور کو مذید ٹھوس اور غیر معمولی بنانے پر زور۔
تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے رابطے میں رہا جائے اور مذہبی منافرت و شر انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت پولیس گشت اسنیپ چیکنگ پکٹنگ و ناکہ بندی کے مجموعی اقدامات کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے مذہبی ہم آہنگی بھائ چارے اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے-تمام تر صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھیں کسی بھی گاڑی / موٹر سائیکل کو جلوس کے روٹ پر داخل یا پارک کرنے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یوم شھادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مو قع پر ٹریفک کے بلا تعطل کی روانی اور پارکنگ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لایا جائے جلوسوں ریلیوں کے بروقت آغاز / اختتام کو یقینی بنانے کے لئے جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایات تمام ایس ایس پیز کو اپنے اپنے اضلاع میں حساس مقامات ہوٹلز، مسافر خانہ، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ پر وقتا فوقتا سرچ آپریشن کرنے کی حکمت عملی بنائیں۔ جلوسوں اور ریلیوں کی گزرگاہوں پر پولیس کی مناسب نفری اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے جلوسوں اور ریلیوں کے روٹس پر ہر قسم کے تجاوزات کو دور کرنا، روٹ کلیئرنس اور دیگر سھولیات کو ممکن بنانے اور مشکوک گاڑیوں اشخاص اور اشیاء کو اچھی طرح چیک کرنے کے احکامات جاری-

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You