شکیل قائم خانی کی ہلال احمر خیبرپختونخواہ کے چیئرمین فرزند علی وزیر سے ملاقات۔

شکیل قائم خانی کی ہلال احمر خیبرپختونخواہ کے چیئرمین فرزند علی وزیر سے ملاقات۔
اس موقع پر ڈاکٹر کاشف عزیز ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیزاسٹر کمیٹی، جہانگیر خان ڈسٹرکٹ خزانچی اور راشد خان بھی موجود تھے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 پاکستان کے وفد کی ہلالِ احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین سے ملاقات،روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 پاکستان کے ڈسٹرکٹ گورنر شکیل قائم خانی کی قیادت میں ایک وفد نے ہلالِ احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین حاجی فرزند علی وزیر سے ملاقات کی۔وفد میں ڈاکٹر کاشف عزیز (ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیزاسٹر کمیٹی)، جہانگیر خان (ڈسٹرکٹ خزانچی) اور راشد خان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے سندھ کی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے چیئرمین فرزند علی وزیر کو سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی اور انہیں پہنائی۔ یہ عمل دونوں صوبوں کے عوامی رشتوں اور ثقافتی ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا گیا۔چیئرمین حاجی فرزند علی وزیر نے سندھ سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے تبادلے صوبوں کے درمیان محبت اور بھائی چارے کو مزید فروغ دیتے ہیں۔



