اہم خبریںخیبرپختون خواہ

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں بم دھماکا، 11 مزدور جاں بحق

شوال: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں مزدوروں کو لانے والی گاڑی میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان کی تحصیل کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب ایک گاڑی میں ہوا، جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد لاپتہ اور دو شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی ایس پی تھانہ شوال شیر اللہ کے مطابق گاڑی میں ٹوٹل 16 مزدور سوار تھے، زخمیوں اور نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مبیت اللہ، صحاب نور، جنت اللہ، اسد اللہ خان، میر ولی خان، مقبول خان ، شیر زاہد ، سید مانور، محإد ایاز، محمد ولی، گل حسین کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عمر زاہد ، عمر آیاز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، جن کی نعشوں کو آبائی علاقے منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You