پاکستانکرائمز

شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا

شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

شاہ محمود قریشی کو تھانہ آر اے بازار اور تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گرفتار کیا۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا۔شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں ملزم نامزد ہیں اور اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے نظربندی کا حکم جاری کیا تھا۔آج شاہ محمود قریشی کو تھانہ آر اے بازار اور تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گرفتار کیا، شاہ محمود قریشی کے 15 دن کے نظر بندی آرڈر جاری ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے نظر بندی آرڈرز میں شاہ محمود قریشی سے 9 مئی واقعات سے متعلق تفتیش کرنے کا کہا گیا ہے۔اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مجھے جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کر رہےہیں، میں بے گناہ ہوں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ سے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے تاہم ابھی تک ان کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You