خیبرپختون خواہ

شاہ فرمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سینئر مشیر کےعہدے سے مستعفی

سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے چند روز قبل شاہ فرمان کو سینئر مشیر برائے سیاسی امور مقرر کیا تھا۔

شاہ فرمان نے کہا کہ سینئر مشیر بنانے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں، بانی پی ٹی آئی کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا ممبر ہوں، کمیٹی ممبر کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی حصہ کے طور پر خود کو آرام دہ نہیں سمجھتا، یہ عہدہ میری اولین ذمہ داری کو متاثر کر سکتا ہے۔

شاہ فرمان نے کہا کہ میں سینئر مشیر کے عہدے سے استعفی دیتا ہوں، تاکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی اور شفافیت یقینی بنا سکوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You