اہم خبریںخیبرپختون خواہ

شاہد خاقان نے علی امین گنڈاپور کو زبان احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا

شاہد خاقان نے علی امین گنڈاپور کو زبان احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا۔

سیاسی جماعتیں کمزور ہیں، ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا، سیاسی جماعتوں کو دشمنی دور کرنی ہوگی۔سابق وزیراعظم

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو احتیاط سے زبان استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ فاٹا انضمام کا فیصلہ نیک نیتی سےکیا تھا لیکن اندازہ نہیں تھا کہ قبائلیوں کو حقوق سےمحروم رکھا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کمزور ہیں، ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا، سیاسی جماعتوں کو دشمنی دور کرنی ہوگی۔شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ 35 سال مسلم لیگ (ن) میں ایک سوچ کے ساتھ تھا، نواز شریف کے ساتھ پرانا تعلق ہے، ان کا احترام کرتا ہوں، پنجاب اور وفاق میں جو ہو رہا ہے ان کے کھاتےمیں جاتا ہے، ان کو خود دیکھنا چاہیے کہ جو ہورہا ہے کیا ملک کے مفاد میں ہیں؟ اندھیرے میں ہونے والی آئینی ترامیم ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچاتی ہے۔ سربراہ عوام پاکستانی پارٹی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہیں ان کو بڑی احتیاط سے زبان استعمال کرنی چاہیے، وزیراعلیٰ کی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب آپ وزیراعظم بنتےہیں تو  آپ کو سمجھنا چاہیےکہ جیل جانا ٹریننگ کا حصہ ہے۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You