اہم خبریںکھیل

شاہد آفریدی ، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حسن علی ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا حصہ بن گئے

شاہد آفریدی ، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حسن علی ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا حصہ بن گئے

ابوظہبی ٹی 10 اپنے ساتویں سیزن کے ساتھ واپس آرہا ہے جس میں کئی نامور پاکستانی ستارے بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ ابوظہبی ٹی 10 کے 2023 کے ایڈیشن میں دنیا بھر سے کل 782 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے ان میں بین الاقوامی کرکٹ کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں ۔ آئیکون اسٹارز کی فہرست میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے علاوہ محمد حفیظ، وہاب ریاض بھی شامل ہیں۔ مداحوں کے پسندیدہ پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو چنئی بریوز نے پہلے ہی سائن کر لیا ہے۔کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی ٹی 10 میں 8 ٹیمیں ، بنگلہ ٹائیگرز ، چنئی بریوز ، دکن گلیڈی ایٹرز ، دہلی بلز ، مورس ویل سمپ آرمی ، نیو یارک اسٹرائیکرز ، ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظہبی شرکت کررہی ہیں جس نے سیزن میں برقرار رکھے گئے اور نئے شامل کردہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ باقی کھلاڑی ڈرافٹ کے ذریعے چنے جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You