شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا تھانہ جلالپور شریف کا وزٹ

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا تھانہ جلالپور شریف کا وزٹ

تفصیلات کے مطابق:
امروز شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ جلالپور شریف کا دورہ کیا اس موقع پر سب انسپکٹر محمد فیصل SHO تھانہ جلالپور شریف اور تفتیشی افسران موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دوران وزٹ تھانہ میں قائم فرنٹ ڈیسک، دفتر آفیسر مہتمم تھانہ، محرر روم، بارک کانسٹیبلان ، کمرہ جات تفتیشی افسران، حوالات تھانہ، تھانہ میں نصب شدہ CCTV کیمروں کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے انسپکشن کے دوران تھانہ کا ریکارڈ، کرائم رجسٹرز اور تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس بابت تھانہ کے انسپکشن رجسٹرز پر نوٹ دیا.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہ کر کے میرٹ پر تفتیش مقدمات کو یکسو کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و ملازمین عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور خدمت خلق سے پیش آئیں۔
رپورٹ:عمران حیدر ببلی



