انٹرنیشنلاہم خبریں

شام کے شہر سویدا میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، 30 سے زائد افراد ہلاک

شام کے شہر سویدا میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، 30 سے زائد افراد ہلاک۔

شامی وزارتِ داخلہ نے مسئلے کے حل کے لیے سویدا شہر میں براہِ راست مداخلت کا اعلان کیا ہے۔

سویدا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شام کے شہر سویدا میں مسلح جھڑپوں میں 30 سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سویدا شہر میں مسلح جھڑپوں میں کم از کم 100 افراد زخمی ہوئے، یہ فرقہ ورانہ جھڑپیں دروز اکثریتی علاقے میں ہوئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکے بعد دیگرے کئی افراد کے اغوا پر یہ جھڑپیں شروع ہوئیں، جھڑپیں مقامی بدو قبائل اور دروز ملیشیا کے درمیان ہوئیں۔شامی وزارتِ داخلہ نے مسئلے کے حل کے لیے سویدا شہر میں براہِ راست مداخلت کا اعلان کیا ہے۔سویدا شہر میں ہونے والے فسادات کو حال ہی میں 14 سالہ خانہ جنگی سے نجات پانے والے شام میں اب تک کے سب سے زیادہ خطرناک فرقہ وارانہ فسادات قرار دیا جا رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You