انٹرنیشنل

شام میں داعش اور کرد جنگجوؤں کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔صدر اردوان

شام میں داعش اور کرد جنگجوؤں کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔صدر اردوان

اب وقت آگیا ہے کہ شام میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو غیر مؤثر بنا دیا جائے ہمارے لیے ایسے کسی بھی خطرے کو قبول کرنا ممکن نہیں ہے۔ترک صدر کی میڈیا سے گفتگو

استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام کی بقا کیلئے خطرہ بننے والے داعش اور کرد جنگجوؤں جیسے دہشتگرد گروہوں کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔قاہرہ میں ایک سربراہی اجلاس سے واپسی کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ شام کی بقا کے لیے خطرہ بننے والے داعش، پی کے کے اور ان کے اتحادیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ان کی حکومت ترکیہ کیلئے خطرہ بننے والے گروہوں کے خلاف احتیاطی اقدامات لے رہی ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ شام میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو غیر مؤثر بنا دیا جائے، ہمارے لیے ایسے کسی بھی خطرے کو قبول کرنا ممکن نہیں ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے امید ظاہر کی کہ شام کی نئی قیادت ان کے ساتھ کام کرنے کا انتخاب نہیں کرے گی۔خیال رہے کہ ترکیہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کو ایک دہشتگرد تنظیم سمجھتا ہے کیونکہ اس کی قیادت کرد مزاحمتی تنظیم پیپلز ڈیفنس یونٹ (وائی پی جی) کے پاس ہے، جسے ترکیہ کردستان ورکرز پارٹی(PKK) سے منسلک قرار دیتا ہے۔ PKK ترک سرزمین پر کئی دہائیوں سے متحرک ہے۔امریکا کی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز نے 2019 میں شام میں داعش کے خلاف جنگ کی قیادت کی تھی اور امریکا اسے علاقے میں شدت پسندی کے دوبارہ اُبھرنے سے روکنے کیلئے اہم سمجھتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You