پنجاب
شالامار باغ سمیت 4 تاریخی مقامات کا انتظامی کنٹرول آثار قدیمہ پنجاب کے حوالے

لاہور ہائیکورٹ نے شالامار باغ سمیت چار تاریخی مقامات کا انتظامی کنٹرول آثار قدیمہ پنجاب کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے شالامار باغ، مقبرہ جہانگیر، مقبرہ انار کلی اور قطب الدین ایبک کا کنٹرول آثار قدیمہ کو دے دیا، اس سے قبل ان مقامات کا انتظامی کنٹرول والڈ سٹی کے پاس تھا، عدالت نے فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ کل طلب کرلی۔
جسٹس شاہد کریم نے عرفان علی نے توہین عدالت درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود والڈ سٹی اتھارٹی انتظامیہ شالامار باغ میں پرائیویٹ ایونٹس کروا رہی ہے، درخواست گزار کی جانب سے حافظ اللہ یار سپرا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔



