سوہاوہ

شادی کی تقریب نے تحصیل سوہاوہ اور گوجرخان کے درو دیوار ہلا دئیے

پیر عنصر شاہ گیلانی کے صاحب زادے سید علی شاہ گیلانی رشتہ ازدواج میں منسلک

شادی کی تقریب نے تحصیل سوہاوہ اور گوجرخان کے درو دیوار ہلا دئیے

گلیوں بازاروں اور سڑکوں پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈالروں،پانڈز اور پاکستانی کرنسی کی برسات

سوہاوہ/گوجرخان(بابر کیانی ) سرائے سیداں سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم سرپرست سوہاوہ پریس کلب اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت پیر عنصر شاہ گیلانی کے صاحب زادے سید علی شاہ گیلانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے شادی کی تقریب نے تحصیل سوہاوہ اور تحصیل گوجرخان کے درو دیوار ہلا کر رکھے دیے اس سے قبل ان دونوں تحصیلوں میں ایسی شادی نہ دیکھی نہ سنی اور شائد آئندہ نہ کبھی دیکھنے اور سننے کو ملے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلیوں بازاروں اور شاہراہوں پر ڈالروں، پانڈوں اور پاکستانی کرنسی کی برسات کی گئی جس کا نظارہ دونوں شہروں کے باسیوں نے دیکھا بارات تو بارات دعوت ولیمہ میں بھی درجنوں قسم کے کھانوں سے ہزاروں مہمانوں کی تواضع کی گئی
حویلی میرج ہال گوجرخان میں ہونے والی ولیمہ کی تقریب میں ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران، تمام سیاسی جماعتوں کے قومی اور مقامی رہنماؤں سمیت تحصیل گوجرخان اور تحصیل سوہاوہ کی صحافی برادری اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ گزشتہ شب مہندی کی تقریب سوہاوہ کی معروف مارکی دیس پردیس میں منعقد ہوئی جس میں فوک گلوکار ذیشان روکھڑی نے سینکڑوں شرکاء کی موجودگی میں فوک گیتوں سے محفل کو چار چاند لگائے اور لاکھوں روپے داد وصول کی

دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے پیر عنصر شاہ گیلانی نے کہا کہ اولاد کی خوشی سے بڑھ کر کچھ نہیں اس لئے مجھ سے جو کچھ ہو سکا اولاد کی خوشی کے لئے کیا
میڈیا نمائندگان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اپنے بیٹے کی خوشی کے لئے کروڑوں روپے ہیلی کاپٹر سے پھینک دیے کیا پاکستان جیسے غریب ملک میں ایسا کرنا آپ کے خیال میں درست ہے
جواب میں پیر عنصر شاہ گیلانی نے کہا کہ تقریباً چار دہائیوں سے پردیس کی خاک چھان رہا ہوں بیس بیس گھنٹے کام کیا بچوں کے لئے کاروبار بنایا پاکستان میں اربوں روپے انویسٹ کیے رہی بات پاکستان کے حالات کی تو اس کا ذمہ دار میں نہیں ملک اس نہج پر پہنچ چکا ہے آج بھی سیاست دان کرسی کے لئے لڑ رہے ہیں میں نے تو اپنی ملک سے وفا کی اربوں روپیہ کما کر اس ملک میں بھیجا اور آئندہ بھی بھیجوں گا لیکن بدلے میں مجھے کیا ملا میں جس شہر سوہاوہ میں رہتا ہوں وہاں پینے کو پانی نہیں، سڑکوں گلیوں سمیت تمام طرح کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے میرا آبائی علاقہ سرائے سیداں آج بھی پسماندگی کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے وہاں پکی سڑک تک میسر نہیں
وطن عزیز کے لئے لاتعداد خدمات کے باوجود کیا اپنی اولاد کی خوشیاں پوری کرنے کا بھی مجھے حق نہیں میں نے ہر وہ فرض پورا کیا جو ملک و قوم کی بہتری کے لئے ہو سکتا تھا اور ویسے بھی اگر ہیلی کاپٹر سے ڈالر اور پونڈ پھینکے تو وہ بھی اپنے وطن میں پھینکے اور اپنے ہم وطنوں کے لئے ہی پھینکے اس لئے مجھ سے ایسا سوال کرنا میری وطن کے لئے انجام دی گئی خدمات کی توہین ہے
پیر عنصر شاہ گیلانی نے مزید کہا کہ اس خوشی کے موقع پر برطانیہ میں موجود اپنے تمام قریبی دوستوں اور رفقاء بلخصوص شان پوٹھوہار راجہ مسعود عالم شامی اور معروف سماجی شخصیت اور چئیرمین اختر ویلفیر راجہ محمد شیراز کیانی کی کمی شدت سے محسوس کر رہا ہوں کاش وہ بھی اپنے بھتیجے کی خوشیوں میں میرے ساتھ موجود ہوتے تو تقریب کی رونقیں دوبالا ہو جاتیں
آخر میں پیر عنصر شاہ گیلانی نے کہا کہ میرے بیٹے کی خوشی میں شریک تمام مہمانوں کا میں تہہ دل سے مشکور ہوں جنھوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکالا اور ہماری تقریب کو رونق بخشی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You