اہم خبریںکھیل

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، برطانیہ 16 سال بعد کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجے گا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کہ 16 سال کے طویل عرصے کے بعد بالاخر انگلش ٹیم پاک سرزمین پر کھیلنے کیلئے تیار ہو گئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ رواں سال ہی دونوں ملکوں کے درمیان سیریز ہوگی۔

اس بات کی اطلاع وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے دی، جو انہوں نے پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر کرسچین ٹرنر کیساتھ ملاقات کے تناظر میں عوام کیساتھ شیئر کی۔

فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے دوستوں کی طرح عزیز برطانوی سفیر کرسچین ٹرنر کیساتھ ملاقات بہت خوشگوار رہی۔ مجھے یہ جان پر بہت خوشی ہوئی کہ 16 سال کے عرصہ کے بعد بالاخر برطانیہ اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ انگلش ٹیم رواں سال اکتوبر میں پاکستانی سرزمین کا دورہ کرے گی جبکہ آئندہ سال 2022ء میں دونوں ملکوں کے درمیان مکمل ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد ہم نے یہاں تک پہنچنے کیلئے بہت طویل سفر کاٹا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You