سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔حبیبہ شرافت

سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔حبیبہ شرافت
کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتی ہوں۔نائب صدر خواتین ونگ گلگت بلتستان
گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ دہشت گردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا،جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اور حوالدار شہید ہو گئے۔پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ یاد رہے کہ کیپٹن حسین جہانگیر آپریشن کی قیادت کر رہے تھے جن کا تعلق رحیم یار خان سے تھا جبکہ 36 سال کے حوالدار شفیق اللہ کا تعلق کرک سے ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں جو قابل تعریف ہے۔



