اہم خبریںپاکستان

سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو ہونےکا امکان، نومنتخب ممبران حلف لیں گے۔

سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو ہونےکا امکان، نومنتخب ممبران حلف لیں گے۔

اجلاس میں نومنتخب ممبران کے حلف کے بعد چیرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔زرائع

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو ہونے کا امکان ہے جس میں سینیٹ کے نومنتخب اراکین حلف لیں گے۔ذرائع کے  مطابق ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے اور سینیٹ کے پہلے اجلاس میں نومنتخب ممبران حلف لیں گے۔ذرائع کے مطابق نومنتخب ممبران کے حلف کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی کیا جائےگا۔ سینیٹ کی 19 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہوئی تھی ہوئی جبکہ خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن ملتوی ہونے کی بعدسینیٹ میں اب ارکان کی تعداد کل 85 ہے۔ دوسری طرف سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن ہونے کے بعد اب تک کی پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلز پارٹی 24 نشستوں کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You