سینیئر ایڈوکیٹ ماہر انکم ٹیکس محمد ریاض چوہدری کی جانب سے ڈیفنس فیز 2 میں مقیم آرائیں



سینیئر ایڈوکیٹ ماہر انکم ٹیکس محمد ریاض چوہدری کی جانب سے ڈیفنس فیز 2 میں مقیم آرائیں قبیلہ کے افراد کےلیے ناشتے کی دعوت کااہتمام کیاگیا
ناشتے کی دعوت کا اہتمام ڈیفنس کےمشہور لاثانی ریسٹورنٹ پر کیا گیا
کراچی(بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
سینیئر ایڈوکیٹ ماہرانکم ٹیکس چیف آرگنائزر پاکستان آباد گار بزنس کلب محمد ریاض چوہدری کی جانب سے ڈیفنس فیز 2 میں مقیم آرائیں قبیلہ کے افراد کےلیے ناشتے کی دعوت کااہتمام کیاگیا، ناشتے کی دعوت کااہتمام ڈیفنس کے مشہور لاثانی ریسٹورنٹ پر کیاگیا،ناشتے کی دعوت میں سینیئر آئی سرجن ڈاکٹر خلیق الرحمان آرائیں، محمد فہد ریاض چوہدری، محمد ریان ماسٹر ریاض ، معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری تنویر آرائیں، چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں، یونیک کیٹرنگ ایونٹ مینجمنٹ کے سی ای آو میاں عادل ستار آرائیں، محمد رفیق آرائیں، چوہدری محمود آرائیں، اسفار پرویز آرائیں، اقبال احمد آرائیں،حنان آرائیں، ڈاکٹر لیاقت آرائیں، غلام رسول آرائیں، ملتان سے آئے ہوئے مہمان وسیم آرائیں،وقاص الرحمان آرائیں، سینیئر صحافی عاصم آرائیں جہلمی، شعیب اختر آرائیں، ندیم اقبال آرائیں، خالد آرائیں، محمد ارشد آرائیں، محمد اعظم آرائیں، میاں مشتاق آرائیں ایڈوکیٹ، محمد حنیف آرائیں، کیپٹن مشتاق آرائیں، فیصل چوہدری، محمد سلیم کمال آرائیں، سمیت ڈیفنس فیز 2 میں مقیم آرائیں قبیلہ کے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی،ناشتے کی دعوت میں آئے ہوئے تمام آرائیں قبیلہ کے افراد نے اپنا اپنا تعارف کروایا،تعارف کروانے کی بعد تمام افراد نے ایک دوسرے کے رابطے نمبر لیے، اور ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا، ناشتے کی دعوت میں آرائیں قبیلہ کے تمام افراد نے ہر ماہ ناشتے کی دعوت کرنے کااعلان کیا، جبکہ سینیئر ایڈوکیٹ ماہر انکم ٹیکس محمد ریاض چوہدری کی جانب سے ناشتے میں آئے ہوئے آرائیں قبیلہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے لاثانی ریسورنٹ پر حلوہ پوری،پراٹھے دہی چنے کا سالن اور بہترین چائے کے ساتھ منر واٹر پانی کی بوتلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ناشتے میں آئے ہوئے تمام افراد نے سینیئر ایڈوکیٹ ماہر انکم ٹیکس چیف آرگنائزر پاکستان آباد گار بزنس کلب محمد ریاض چوہدری کی جانب سے بہترین ناشتے کی دعوت کااہتمام کرنے پر شکریہ اداکیا ناشتے کے اختتام پر تمام افراد نے ملک پاکستان اور آرائیں قبیلہ سمیت پوری امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی



