اہم خبریںپاکستان

سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا: وزیراعلی عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا، پہلے فیز میں 1300 ارب روپے کی کاروباری سرگرمیاں ہونگی، ماضی میں پلاننگ کے بغیر منصوبے عوام کیلئے اذیت کا باعث بنے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر رہے ہیں، لاہور کی تاریخ میں ناقابل فراموش تبدیلی آ رہی ہے، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ 300 ایکڑ پر مشتمل ہوگا، منصوبے کے تحت شجرکاری کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی، لاہور کے حوالے سے تحریک انصاف کا وژن واضح ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کسی خطرے سے کم ںہیں، لاہور میں اربوں روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، لاہور میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گئی، گھروں کی فراہمی کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے، لاہور کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You