اہم خبریںپاکستان

سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ازالہ آئندہ برسوں میں بھی نہیں ہوسکے گا۔وزیراعظم

سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ازالہ آئندہ برسوں میں بھی نہیں ہوسکے گا۔وزیراعظم

 وزیر اعظم نے کہا کہ 100 ارب روپے سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کیے۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان کاسیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، نقصان کا ازالہ آئندہ سالوں میں بھی نہیں ہوسکے گا۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے قومی ہنگامی سینٹرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی سندھ میں ہوئی، 100 ارب روپے سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے  این ڈی ایم اے کو ہر ممکن وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی اور  ادارے کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق نظام کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو جو آلات درکار ہیں اس کے لیے صوبوں سے مل کر پلان ترتیب دیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You