انٹرنیشنل

سیسی اور بائیڈن ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کے لیے امداد پہنچانے پر اتفاق

سیسی اور بائیڈن ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کے لیے امداد پہنچانے پر اتفاق۔

طرفین نے مشرق وسطی میں استحکام کو برقرار رکھنے تنازعات کو بڑھنے سے روکنے اور خطے میں پائیدار مستقل امن کیلئے حالات کا تعین کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلی فونک کال میں غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے جاری تعاون اور شہری آبادی کے کے لیے امداد کی تقسیم کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی اپیل پر فوری اور مضبوط بین الاقوامی ردعمل کی حوصلہ افزائی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔طرفین نے مشرق وسطیٰ میں استحکام کو برقرار رکھنے، تنازعات کو بڑھنے سے روکنے اور خطے میں پائیدار، مستقل امن کے لیے حالات کا تعین کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور مصر کے درمیان پائیدار، اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You