اہم خبریںپنجاب

سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،آئی جی اسلام آباد کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، سینئر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق سید علی ناصر رضوی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا،آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ،سید علی ناصر رضوی اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے،ان کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے،سید علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دیں،انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دیں،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور کرائم فائٹر افسران میں ہوتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You