سڑک حادثات میں بچھڑنے و زخمی ہونے والوں کی یاد کا عالمی دن ضلع جہلم
جو سڑک حادثات میں چلے گئے یا زخمی ھو گئے ھم ان کو نہیں بھولے … اسی لئے سڑک حادثات کا شکار ھونے والوں کے عالمی دن کے موقع پر قیمتی انسانی جانیں بچانے کی عملی آگاھی و جانے والوں کو یاد اور دعا کی گئی ۔
ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں سیمینار ، آ گاہی واک اور ریسکیو رضا کاران کا عملی مظاہرہ۔
سیمینار میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیر سعید احمد ‘ سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس سجاد بھٹی ‘ ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی فراز خان ‘ اسٹیٹ آفیسر میاں فیصل ‘ صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی
توصیف بیگ , موٹر وے اھلکاران ،ریسکیورز و رضاکاران و یونیورسٹی طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
ڈائریکٹر و اسٹیٹ آفیسر پنجاب یونیورسٹی نے سیفٹی کے حوالے سے اوور ھیڈ بریج کی اشد ضرورت کا بتایا اور مستقبل میں روڈ سیفٹی کی مشترکہ کاوشوں پر زور دیا ‘ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیر سعید احمد نے سڑک حادثات کے حوالے سے اعدادوشمار بتائے ‘ اس سال ماہ اکتوبر تک اب تک چھوٹے سے شھر جہلم میں 2600 سڑک حادثات ھو چکے جسے صرف ریسکیو نے ڈیل کیا ۔ اور شرکا کو روڈ *LOVE 30* آگاہی مہم کے حوالے سے بتایا کہ اگر موٹر سائیکل سوار حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی پابندی کریں تو بہت سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ علاؤہ ازیں دن کی اہمیت کو اجاگر کیا، طلبا و شرکاء کو آگاہی دی اور یونیورسٹی انتظامیہ، نیشنل ہائی وے و موٹروے پولیس ،حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی ، میڈیا اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس سجاد بھٹی نے سڑک حادثات میں بچاؤ ‘ روڈ سیفٹی میں شامل عوامل نیز ڈرائیونگ کرتے اپنی ذھنی حالت کو کنٹرول کرنے کی اھمیت کے بارے میں بتایا ۔
صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ نے کہا کہ جو غلطی یا تکلیف ھم دیکھ رھے ھیں ھم نہیں چاھتے کوئی اور دیکھے نیز طلباء وطالبات کو بتایا کہ آپ شائد نہ سوچتے ھوں لیکن خدا نخواستہ آپکے والدین کے لئے آپکی تکلیف ناقابل برداشت ھو گی ۔
بعد ازاں ٹریفک حادثات میں جانے والوں کی دعائے مغفرت و زخمیوں کی صحت یابی کی اجتماعی دعا کی گئی ۔ سوسائٹی کی جانب سے بائیک پر آنے والے یونیورسٹی گارڈنز کو ھیلمٹ اور روڈ سیفٹی کے درست جوابات دینے پر طلباء وطالبات کو موٹر وے پولیس کی جانب سے تحفے دیئے گئے ۔
نیز ریسکیو رضاکاران ٹیم نے عملی طور پر مختلف ایمرجنسی ٹراما سے نبٹنے کا بہترین مظاہرہ کیا جسے تمام شرکاء نے سراہا کہ عوام الناس تک یہ شعور پہنچ جائے تو بے شمار قیمتی انسانی جانیں بچ سکتی ھیں۔
آخر میں شرکاء تقریب نے سڑک حادثات میں بچھڑنے والوں کی یاد و روڈ سیفٹی کی یاد دھانی کے لئے واک کی ۔
اس دن کی مناسبت سے NLC ٹریننگ سکول دینہ میں بھی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا ریسکیو اینڈ سیفٹی آ فیسر دینہ، سکول انتظامیہ ، ریسکیورز اور زیر تربیت ڈرائیورز نے شرکت کی۔



