انٹرنیشنل

سپین میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 214 تک پہنچ گئی

جنوبی اور مشرقی سپین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی پھیلائی ہوئی ہے جس کے باعث 214 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سپین میں تباہ کن سیلاب کے بعد صفائی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہلاکتیں دو سو گیارہ ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں، ادھر والنسیا کا علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

چار روز قبل طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اُمڈ آیا تھا، جان لیوا سیلاب کے بعد ملبے اٹھانے کا کام جاری ہے، پبلک پارکس، باغات اور قبرستان پیر تک بند کردیئے گئے ہیں اور سیلابی علاقوں سے بے گھر افراد کو نکانے کا عمل جاری ہے۔

ویلنسیا کے علاقے تورنیت میں 2 پاکستانی بچے بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے، امدادی ٹیموں نےآج ڈیڈ باڈیز ریکور کیں، جنھیں ڈی این کی کنفرمیشن کے بعد خاندان کے حوالے کیاجائے گا، بچوں کا تعلق پاکستان کے شہر وہاڑی سے بتایا جارہا ہے۔

سپین کے وزیر اعظم نے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مزید پانچ ہزار فوجی دستے تعنیات کردیئے ہیں جو ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث سپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا، حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You