پنجاب

سپریم کورٹ نے آئین دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا: حمزہ شہباز

آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔

حمزہ شہباز شریف نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سپریم کورٹ نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا، گزشتہ فیصلے کو بنیاد بنا کر پنجاب میں حکومت کو گرایا گیا تھا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوری عمل کا راستہ روکنے کے حربے کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آئین کی تشریح کے بجائے اس میں تحریف کی گئی تھی، معزز عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You