اہم خبریںجہلم

سٹی قمر سلطان، ایس ایچ او سوہاوہ محمد اعظم اور ٹیموں کی بڑی کاروائی، دوہرے قتل اور 02 شہریوں کو زخمی کرنے والے

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او سٹی قمر سلطان، ایس ایچ او سوہاوہ محمد اعظم اور ٹیموں کی بڑی کاروائی، دوہرے قتل اور 02 شہریوں کو زخمی کرنے والے مرکزی سفاک ملزم سمیت 02 ساتھی ملزمان گرفتار، آلہ قتل برامد،

وقوعہ کے فورا بعد ڈی پی او جہلم نے موقعہ کا وزٹ کیا اور ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی سوہاوہ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے 02 ٹیمیں تشکیل دیں،

پولیس ٹیموں نے ہیومین انٹیلیجنس اور جدید سائنسی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے انتھک محنت کے ساتھ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا،

گرفتار ملزمان کی شناخت فیصل خان عرف فیصل پہلوان، عابد اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے،

واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 09 ایم ایم برآمد کر لیا گیا ہے،

05 یوم قبل ملزم فیصل پہلوان نے تھانہ سٹی کے علاقہ میں رات کے وقت فائرنگ کر کے 02 شہریوں کو قتل جبکہ 02 کو زخمی کر دیا تھا،

مسمیان ناصر اور یامین جانبحق جبکہ مسمیان احسان اور فیصل زخمی ہوئے تھے،

ملزم فیصل پہلوان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف قتل، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے جیسے متعدد مقدمات درج ہیں،

شہریوں، انجمن تاجران، سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے سفاک ملزمان کے خلاف فوری اور بروقت کاروائی پر ڈی پی او جہلم اور جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے،

ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم نے بہترین کارکردگی دکھانے پر سٹی پولیس،سوہاہ پولیس اور ایلیٹ سیکشن سوہاوہ کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے،

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You