اہم خبریںجہلم

جہلم : پنجاب :(ثاقب کشمیری) ٹیچر یونین پنجاب اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی

جہلم : پنجاب :(ثاقب کشمیری) ٹیچر یونین پنجاب اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی

پنجاب کی نگران حکومت نے لیو ان کیشمنٹ اور پنشن اصلاحات سرکاری ملازمین کے خلاف جو ظالمانہ اقدام اٹھائے ہیں پنجاب ٹیچر یونین اس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اس نوٹیفیکشن کی واپسی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار چوہدری وحید حیدر گجر مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر یونین پنجاب نے کیا ان کامزید کہنا تھا کہ ہمارے بھرپور احتجاجی دھرنے اور اپنے حقوق حاصل کرنے کے عزم و حوصلے کی وجہ سے تنخواہوں میں اچھا اضافہ ہوگیا۔ لیو انکیشمنٹ کے قانوں میں ظالمانہ ترمیم کے خاتمے کےلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اس موقع پر رانا اشفاق حیدر صدر پنڈی ڈویژن نے کہا کہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے۔ گو کہ حالیہ مہنگائی کی نئی لہر کی وجہ سے بہت سے اساتذہ کرام کےلئے تنخواہوں میں یہ اضافہ مہنگائی میں اضافے کے ساتھ نیوٹرلائز ہوگیا ہے۔ بلکہ مہنگائی بڑھنے کی رفتار تنخواہوں میں اضافے سے زیادہ ہے۔ لیکن پھر بھی ہمیں اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چائیے۔ کہ جس نے ہمیں ہزاروں لاکھوں لوگوں سے بہتر حال میں رکھا ہوا ہے سینیئر نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین پنجاب ملک محمد افضل میر نے کہا کہ
وقت اور حالات کا تقاضا ہے۔ کہ ہم اپنے جائز حقوق کےلئے جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کی طرف بھی بھرپور توجہ دیں۔ سکولوں میں پڑھنے والے یہ بچے ہمارے پاس امانت ہیں۔ ان کو اعلی تعلیمی سہولیات فراہم کرنا جہاں حکومت کی زمہ داری ہے۔ وہاں انہی وسائل کے اندر رہتے ہوئے ان بچوں کو کامیاب کرانا ہم سب پر بھی فرض ہے. حکومت ہمارے بہت سے تعلیمی ادارے خاموشی سے اس بات کو جواز بنا کر ختم کرنے کے درپے ہے۔ کہ وہاں بچوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ یہ تعلیمی ادارے ہماری میراث ہیں اپنے حقوق کی جنگ کے ساتھ ساتھ ان اداروں کی بقاء کی جنگ بھی ہم سب نے لڑنی ہےالحمد اللہ۔ آپ سب اساتذہ کرام اعلی تعلیم یافتہ اور فرض شناس ہیں۔ آپ کی شبانہ روز محنت کی بدولت سرکاری تعلیمی اداروں کا ماحول تبدیل ہوا ہے۔ آپ کی تعلیم دوستی اور محنت کی وجہ سے ہر سال ہمارے ادارے بہترین نتائج دے رہے ہیں۔ اس سال بھی میٹرک کے امتحانات میں ہمارے سرکاری اداروں کے طلباء و طالبات نے بورڈ میں امتیازی پوزیشنز حاصل کی. سے کواڈینیٹر پنڈی ڈویژن ملک اسرار سروبہ نے کہا کہ ہمارے اساتذہ چھٹیوں کے بعد ایک نئے عزم و ولولے کے ساتھ اپنے اداروں میں تعلیمی سفر کو شروع کریں گے اور انشاء اللہ ان اداروں کو معیاری تعلیم کی بلندیوں پر لے کر جائیں گے اور سالانہ امتحانات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے انھوں نے اچھی کارکردگی دکھانے والے سکولوں کے ہیڈز اور اساتذہ اکرام کو مباک باد پیش کی اور کہاکہ اللہ پاک ہمیں اخلاص کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You