اہم خبریںبزنس

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، تاریخ میں پہلی بار 58 ہزار کی حد عبور

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی لہر جاری، 100 انڈیکس تاریخ پہلی بار 58 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 58 ہزار 199 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 372 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 14 ارب 94 کروڑ 2 لاکھ 47 ہزار 299 روپے مالیت کے 25 کروڑ 65 لاکھ 74 ہزار 48 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You