سوہاوہ۔۔۔عید کی چھٹیوں کے دوران جی ٹی روڈ پر ٹرانسپورٹر انہتائی محتاط رہیں

سوہاوہ۔۔۔عید کی چھٹیوں کے دوران جی ٹی روڈ پر ٹرانسپورٹر انہتائی محتاط رہیں
کسی ہنگامی صورتحال پر فوری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں ۔موٹر وے پولیس تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سوہاوہ کی ہدایت پر موٹروے پولیس ایڈمن آفیسر راشد کیانی آپریشنل آفیسر احتشام نے تحصیل پریس کلب سوہاوہ میں صحافیوں سے ملاقات کی جس میں عید پر جی ٹی روڈ پر وارداتوں سے۔ بچنے کے لیے بریفننگ دی گئی ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں پر سوہاوہ بیٹ میں گوجرخان مسہ کسوال سے دینہ تک صرف اور صرف ترقی ٹول پلازہ پر سرکاری ناکہ بندی ہوتی ہے اس کے علاؤہ اگر جی ٹی روڈ پر موٹر وے پولیس کے علاؤہ کوئی سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی آپ کو روکے تو ہر گز نہ رکے بلکہ فوری طور پر اس ناکہ کے متعلق موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر اطلاع کریں ایڈمن آفیسر راشد کیانی کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران جی ٹی روڈ پر گینگ متحرک ہو جاتا ہے جو کہ فیملیز کو روک کر خود کو سرکاری ملازمین ظاہر کر کے واردات کرتے ہیں انہوں نے شہریوں اور ٹرانسپورٹروں اور عید پر فیملی کے ساتھ سفر کرنے والوں کو تنبیع کی ہے کہ وہ مسہ کسوال سے جہلم تک جی ٹی روڈ پر سوائے موٹر وے پولیس کے کسی بھی سبز نمبر پلیٹ کی گاڑی کے روکنے پر ہر گز نہ رکے آپریشنل آفسیر احتشام کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کی طرف سے ون ویلنگ اور نو پارکنگ پر گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف بھی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ایسی گاڑیاں جو شہر میں نو پارکنگ پر کھڑی ہونگی ان کے خلاف جرمانے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے صدر شیخ علی رضا کی طرف سے شہر میں سپیڈ کیمرے کے متعلق نشاندہی پر ایڈمن آفیسر نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد شہر میں سپیڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے سپیڈ کیمرہ لگایا جائے گا تاکہ شہر میں اوور سپیڈ کی وجہ سے ہونے والے حادثات پر قابو پایا جا سکے موٹروے پولیس کی طرف سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ عید پر اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے پر ہر گز نہ دیں ایسے کم عمر نوجوان جو ون ویلنگ یا کسی اوور سپیڈنگ میں ملوث پائے گئے آج کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایڈمن آفیسر راشد کیانی اور آپریشنل آفسیر احتشام نے صحافیوں کے مثبت کردار کی تعریف کی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ موٹروے پولیس شہریوں کی جان مال ہے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے
سوہاوہ : مشرف کیانی اور احسن وحید سے



