
سوھاوہ : کراٸم فاٸٹر انچارج پٹرونگ پوسٹ مسہ کسووال سب انسپکٹر وسیم انتصار بٹ کی سماج دشمن عناصر کیخلاف یکے بعد دیگرے تابڑ توڑ کارواٸیاں۔
سوھاوہ۔۔ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف اور ڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ جہلم انسپکٹر زراعت بلوچ کی خصوصی ہدایات پر سب انسپکٹر وسیم انتصار بٹ انچارج پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاررواٸیوں کا سلسلہ جاری ھے۔
دوران گشت و پڑتال خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع نوشہرہ کے رھاٸشی ملزم ھارون احمد ولد مشتاق احمد سے دوران تلاشی 150 گرام ھیروٸن برآمد۔ملزم کیخلاف منشیات کی دفعہ کے تحت مقدمہ نمبر 105/ 23 درج۔
دوسری کارواٸی میں گوجرانوالہ پسرور روڈ کے رھاٸشی ملزم عامر شہزاد ولد مبشر علی سے دوران تلاشی پسٹل 30 بور ۔دو میگزین ۔اور سات زندہ روندز برآمد کر کے ملزم کیخلاف انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ سوھاوہ میں بذریعہ استغاثہ مقدمہ نمبر 104/23 درج کرا دیا۔
جبکہ سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاٶن کے تسلسل کو جاری رکھتے ھوٸے دوران ناکہ بندی و چیکنگ پڑتال جلالپور جٹاں ضلع گجرات کے رھاٸشی ملزم شفاعت حسین ولد مختاراحمد سے 6 عدد بوتل شراب برآمد کر کے نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 110/ 23 درج رجسٹرڈ کرا دیا۔
پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال ٹیم کی یکے بعد دیگرے تابڑ توڑ کاواٸیوں پر عوامی و سماجی حلقوں کا خراج تحسین




