اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

سنگل چارج پر 500 میل تک سفر کرنیوالا الیکٹرک طیارہ

دنیا بھر میں فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے الیکٹرک طیاروں کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ فضا آلودہ کرنے والی گیسوں کے اخراج میں کمی آسکے۔

زمین پر دوڑنے والی گاڑیوں کے برعکس مکمل الیکٹرک طیارے تیار کرنا آسان نہیں کیونکہ ابھی بیٹریوں کی ٹیکنالوجی اتنی زیادہ جدید نہیں مگر نیدرلینڈز کی ایک کمپنی ایلیسن مکمل الیکٹرک طیارے کی تیاری کو حقیقت کی شکل دینا چاہتی ہے۔

اس کمپنی کی جانب سے ایسا الیکٹرک طیارہ تیار کرنے پر کام کیا جا رہا ہے جو سنگل چارج پر 500 میل تک سفر کرسکے گا، اس طیارے میں ایک وقت میں 90 افراد سفر کرسکیں گے جبکہ وہ ماحول دوست ہوگا کیونکہ اس سے گیسوں کے اخراج میں 90 فیصد کمی آئے گی۔

کمپنی کے ڈائریکٹر رینارڈ ڈی ورائز نے کہا کہ زیادہ تر ماہرین کا ماننا ہے کہ الیکٹرک طیاروں کے لیے درکار بیٹری ٹیکنالوجی کی تیاری کئی دہائیوں تک ممکن نہیں، کمپنی کو توقع ہے کہ یہ طیارہ ایک دہائی کے اندر فضاؤں میں اڑتا نظر آئے گا۔

ایلیسن کی جانب سے اس کا ایک ابتدائی ماڈل 2 سے 3 برسوں میں تیار کیا جائے گا جبکہ مکمل پروٹوٹائپ ماڈل 2030 تک تیار ہوگا، اس طیارے کو ای 9 ایکس کا نام دیا گیا ہے اور فی الحال کاغذوں تک محدود ہے۔

اس طیارے کا ڈیزائن کافی منفرد ہوگا جبکہ اس کے اندر 8 انجن نصب ہوں گے جبکہ اس کے ونگ 138 فٹ لمبے ہوں گے، اس طیارے کا ڈیزائن نیدرلینڈز کی ڈیفلٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You