سندھ ڈرائیونگ اسکول میں پولیس افسران کی زیرِ نگرانی سات روزہ تربیتی کورس کا انعقاد — چیف گیسٹ

سندھ ڈرائیونگ اسکول میں پولیس افسران کی زیرِ نگرانی سات روزہ تربیتی کورس کا انعقاد — چیف گیسٹ ایس پی سعید آرائیں اور شرکاء کو سرٹیفکیٹس جاری



کراچی : (بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
حکومتِ سندھ کی ہدایات اور محکمۂ ٹریفک پولیس کے تعاون سے سندھ ڈرائیونگ اسکول میں شہریوں کے لیے پیج نمبر07 سات روزہ باضابطہ ڈرائیونگ تربیتی کورس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام کا مقصد محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ، ٹریفک قوانین کی آگاہی اور حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں عملی اقدامات کو مزید مؤثر بنانا تھا۔
اختتامی تقریب کے چیف گیسٹ کے طور پر پرنسپل سندھ ڈرائیونگ اسکول، ایس پی سعید آرائیں صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹ آف کامیابی تقسیم کیے اور پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
سات روزہ کورس کے دوران شرکاء کو تجربہ کار پولیس افسران کی زیرِ نگرانی درج ذیل موضوعات پر جامع تربیت فراہم کی گئی:
گاڑی چلانے کی عملی اور تکنیکی مہارتیں
پارکنگ، ریورسنگ اور کنٹرول کے بنیادی اصول
ٹریفک قوانین اور حفاظتی ضوابط
گاڑی کے ضروری پارٹس اور ان کے استعمال کا عملی تعارف
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سعید آرائیں نے کہا کہ سندھ ڈرائیونگ اسکول شہریوں کو معیاری تربیت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے کورسز منعقد کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کے تقاضوں سے واقف ہو سکیں۔
حکومتِ سندھ اور محکمۂ ٹریفک پولیس نے اس تربیتی کورس کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے ٹریفک سیفٹی میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔



