سندھ

سندھ حکومت عوام کی چھینی گئی ایک ایک انچ زمین واہگزار کرائے گی۔وزیر برائے کوآپریٹو ہاؤسنگ

*سندھ حکومت عوام کی چھینی گئی ایک ایک انچ زمین واہگزار کرائے گی۔وزیر برائے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹییز احسان اللہ مزاری*

کراچی : (اسٹاف رپورٹ )

سابق وفاقی وزیر اور صوبائی وزیر برائے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ سندھ احسان اللہ مزاری کا رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹییز کے دفتر کا اچانک دورہ
اس موقع پر انکے ہمراہ سیکریٹری کوآپریٹو سوسائٹییز اور رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹییز بھی موجود تھے ۔ احسان اللہ مزاری نے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹییز کے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا ازخود جائزہ لیا ۔ موقع پر موجود سائلین کی سے بات چیت کرکے انکے شکایت کے ازالے کیلئے فوری طور پر کمیٹی کا اجراء کرتے ہوئے اندرون تین یوم میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا، احسان اللہ مزاری کا کہنا تھا کے سندھ حکومت کی واضح پالیسی ہے کے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ادارے کو مستحکم بنایا جائے ۔جلد ہی عوامی شکایات سیل اور حل برائے مسائل کمیٹی بنائی جارہی ہے جس کی سربراہی میں خود کرونگا ، محکمہ کوآپریٹو اپنے افسران کے شانہ بشانہ کھڑا ہے کوئی شخص اس غلط فہمی میں مبتلا نا ہو کے سندھ حکومت کی پالیسی اور محکمے کی پالیسی الگ الگ ہیں, وزیر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کے ایک انچ پر بھی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا
رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹییز کی جانب سے کیا جانے والے ایکشن کے بعد جس طرح جعلی اور منگھڑت یونین سراپا احتجاج ہیں اس سے صاف اور واضح دکھائی دے رہا ہے کے انکی نیندیں حرام ہیں اور انکا راستہ روکا جارہا ہے مننفی پراپیگنڈا کرنے سے کوئی حاصل حصول نہیں سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کا کام جاری رکھے گی۔وزیر برائے کوآپریٹو احسان اللہ مزاری کے ماضی کے ٹریک ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے اب یقیناً اس بات کا گمان رکھنے میں کوئی دو رائے نہیں کے سندھ بھر کی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹییز میں اصلاحات کا عمل تیزی سے شروع بھی ہوگا اور اس پر عمل بھی ہوگا۔ لینڈ گریبرز اور جعلی یونین کمیٹیوں کی نیندیں حرام ہوتی نظر آنا اس بات کا ثبوت ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You