سندھ

جامعہ کراچی میں سیمینار بعنوان اسلامی معیشت کے قیام میں اسلامی مالیات کا کردار

*جامعہ کراچی میں سیمینار بعنوان اسلامی معیشت کے قیام میں اسلامی مالیات کا کردار*

*اسلامی معاشی نظام کا بنیادی جز تمام افراد کو مساوی معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی*

*صرف اسلامی بینک کھولنے اور تکافل کو فروغ دینے سے معیشت اسلامی نہیں ہوسکتی۔ عظیم اقبال پیرانی*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ہمیں بنیادی اسلامی نظام کو سمجھنا ہوگا جس میں فلاحی نظام کی بنیاد ہے جسکے معاشی نظام میں غریبوں کی دیکھ بھال شامل ہے۔ اسلامی معاشی نظام کا بنیادی جز تمام افراد کو مساوی معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسلامی بینکنگ پر ہمیشہ سے سوالات رہے ہیں اگر ہم اسلام کے بنیادی اصول دیکھیں اور انکو اپنالیں تو پاکستان ایک ترقی یافتہ ریاست بن جائیگا۔ میزان بینک کو اس سیمینار کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ معاشیات کے زیر اہتمام اور میزان بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی سیمینار بعنوان:”اسلامی معیشت کے قیام میں اسلامی مالیات کا کردار“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینئر نائب صدر و گروپ ہیڈ میزان بینک لمیٹڈ احمد علی صدیقی نے کہا کہ عالمی اسلامی مالیاتی صنعت نے حالیہ اسلامی فنانس ڈویلپمنٹ رپورٹ دو ہزار تیئس کیمطابق دو ہزار بائیس میں اپنے اثاثوں کا حجم گیارہ فیصد بڑھا کر چار اعشارہ پانچ ٹریلین ڈالر کردیا ہے اور دو ہزار ستائیس تک چھ اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ اسلامک فنانس پچاس سال پہلے شائد ہی موجود تھا لیکن آج یہ چار اعشاریہ پانچ ٹریلین کی صنعت ہے جس میں اسی سے زائد ممالک میں سینکڑوں خصوصی ادارے ہیں۔ ایگزیکیٹو ڈائریکٹر اینڈ سی او او ای ایف یو لائف تکافل عظیم اقبال پیرانی نے کہا کہ صرف اسلامی بینک کھولنے اور تکافل کو فروغ دینے سے معیشت اسلامی نہیں ہوسکتی، جب تک ہر شعبہ ہائے زندگی میں اسلامی اصولوں پر عمل نہیں کیا جاتا معیشت اسلامی نہیں ہوسکتی۔ ہم دوسروں سے اسلامی معیشت کی توقع جبکہ خود اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے سے قاصر اور خود احتسابی کرنے کو تیار نہیں۔ ہمیں جھوٹ، دھوکہ دہی، فریب اور دیگر غیر اسلامی اعمال سے گریز کرنا ہوگا اسی صورت معیشت کو اسلامی بنایا جاسکتا ہے۔
رجسٹرار جامعہ کراچی و ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شمار غذائی قلت اور بھوک کے شکار ممالک میں ہوتا ہے۔ سی ای او المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ محمد اسد نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی، ترقی اور استحکام کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ انہوں نے اسلامی بینکنگ میں کی جانے والی سرمایہ کاری اور اسکے طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
سی ای او فرسٹ حبیب مضاربہ محمد شعیب ابراہیم نے کہا کہ اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے نالج اور آگاہی کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ لوگوں کے ذہن میں اس حوالے سے جو ابہام پایاجاتا ہے اسکو ختم کیا جاسکے اور اس طرح کے آگاہی سیمینار کا انعقاد اسکا بہترین ذریعہ ہے۔ سیمینار کے اختتام پر ہیڈ آف میزان بینک لمیٹڈ محمد فرحان الحق عثمانی نے اسلامی بینکنگ سے متعلق شرکاء کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے اور اسلامی بینکنگ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You