انٹرنیشنل
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، روس کا یوکرین پر شام میں باغیوں کی مدد کا الزام۔

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، روس کا یوکرین پر شام میں باغیوں کی مدد کا الزام۔
یوکرین انٹیلیجنس ایجنسی شام میں جنگجووں کو ہتھیار فراہم کر رہی ہے۔ روسی سفیر کا الزام
نیو یارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شام کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روس نے یوکرین پر شام میں باغیوں کی مدد کرنے کا الزام لگا دیا۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی سفیر نے کہا کہ یوکرین کی انٹیلیجنس بشار الاسد حکومت کے خلاف لڑنے والے باغیوں کی مدد کررہی ہے۔روسی سفیر نے الزام عائد کیا کہ یوکرین انٹیلیجنس ایجنسی شام میں جنگجوؤں کو ہتھیار فراہم کر رہی ہے، کچھ باغیوں نے یوکرین کی مدد کا کھل کر اظہار بھی کیا ہے۔



