انٹرنیشنلاہم خبریں

سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات

سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات۔

یاد رہے کہ ملاقات میں اسرائیل غزہ کشیدگی سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات ہوئی ہے جس میں اسرائیل غزہ کشیدگی سے متعلق بات چیت کی گئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے سعودی عرب پہنچے۔ ملاقات میں غزہ میں مزید کشیدگی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔دورانِ ملاقات برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں کا غزہ میں پانی، خوراک اور ادویات کی فراہمی کیلئے رسائی پر اتفاق کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ برطانیہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا، مجھے یہاں آپ کے ساتھ موجود ہونے پر فخر ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You